پولیس نے ویڈیو کا نوٹس لیا ؛ اپن ایف آئی آر درج کی

سرینگر۵ ستمبر: پولیس نے علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کی لاش کے حوالے سے ایک ویڈیوکا نوٹس لے کر ایک اپن ایف آئی آر درج کی ہے۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق پولیس نے اس ویڈیوں کی سخت نوٹس لیا ہے جس میں یہ دیکھا گیا ہے کہ حریت رہنماسید اعلیٰ گیلانی کی لاش پاکستانی جھنڈے میں لپیٹی گئی تھی ۔جس کے بعدجموں وکشمیر پولیس نے اس ویڈیو کا نوٹس لیا،اور ایک ایف آئی آر درج کر لیا ہے ۔علیحدگی پسند لیڈر حریت کانفرنس کے شدت پسند گروپ کے لیڈر سید علی شاہ گیلانی کی بدھ کی رات انتقال کے بعد ان کی لاش کو پاکستانی پرچم میں لپیٹنے اور مبینہ قوم مخالف نعرے بازی کے معاملے میں پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔ افسران نے کہا کہ بڈگام پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف غیرقانونی سرگرمیاں (ازالہ) ایکٹ اور آئی پی سی کے مختلف الزامات کے تحت اپن ایف آئی آر درج کی ہے۔ایک افسر نے بتایا کہ پولیس نے یکم ستمبر کی شب سید علی شاہ گیلانی کے گھر پر غیر قانونی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے ایف آئی آر درج کی ہے۔ ذرائع نے بتایا حالانکہ، جیسے ہی پولیس لاش کو اپنے قبضے میں لینے کے لئے آگے بڑھی، مرحوم علیحدگی پسند لیڈر کے معاونین نے جھنڈے کو ہٹا دیا۔خیال رہے سید علی شاہ گیلانی بدھ کی رات 91 سال کی عمر میں ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا تھا۔ انہیں ان کی رہائش گاہ کے سامنے کی ایک مسجد کے قبرستان میں دفن کیا گیا۔ اس حوالے سے مزید جانکاری اور تصدیق کرنے کے لئے اگر چہ ایس ایس پی بڈگام سے بھی بات کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم ان کے ساتھ رابطہ ممکن نہیں ہو پایا۔

Comments are closed.