بارہمولہ بانہال ریل سروس چوتھے روز بھی معطل

سرینگر۵ ستمبر: بانہال بارہمولہ ریل خدمات اتوار کو مسلسل چوتھے روز بھی احتیاطی طور معطل رہی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق حکام نے سینئر علیحدگی پسند لیڈر سید اعلی شاہ گیلانی کے موت کے چوتھے روز اتوار کو بارہمولہ بانہال ریل سروس کو معطل رکھا ہے جس کی وجہ سے اس سروس کی مدد سے سفر کرنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔حکام نے بتایا توار کواتوار کے روز سروس معطل رہی ہے ۔انہوںنے بتایا سروس کو احتیاطی طور پرجمعرات کی صبح سے حکام کے ہدایت کے بعد معطل کی گئی تھی ۔خیال رہے یہ احتیاطی اقدامات حکام نے سرینگر کے حیدر پورہ میں حریت لیڈر سید اعلیٰ شاہ گیلانی کے وفات کے بعد احتیاطی طور اٹھایا تھا ۔

Comments are closed.