وادی میں عائد بندشیں اورپابندیاںختم ،فورسز جگہ جگہ پر تعینات ؛ نجی وچھوٹی مسافر گاڑیاں اورآٹو سڑکوں پر دوڑتے نظر آئے

شہر سرینگر سمیت کشمیر کے حسا س مقامات پر فورسز کی اضافی نفری تعینات رہی،حالات پر امن، موبائیل انٹرنیٹ سروس ہنوز معطل

سری نگر :٥،ستمبر: وادی کشمیر میںاحتجاج وبدامنی کے خدشات کے پیش نظر جمعرات کی صبح سے جاری پابندیاںختم ہوئی تھی تاہم جگہ جگہ پر فورسز کو تعینات رکھا گیا جبکہ انتظامیہ نے حساس مقامات پر فورسز کی اضافی نفری کو امن وقانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے تعینات کیا ہے ۔نرمی کے دوران کہیں کہیں پر نجی و چھوٹی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ آٹوبھی سڑکوں پر دوڑتے نظر آئے جبکہ وادی میں کل ملا کر حالات پر امن رہے ہیں تاہم موبائل انٹر نیٹ سروس چوتھے روز بھی معطل رہی ہے ۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس )کے مطابق حکام کی جانب سے کشمیر وادی میں جمعرات کی صبح سے عائد پابندی اتوار کو بھی نرمی کے ساتھ جاری رہے ہیں تاہم اس دوران اکثر جگہوںپر صرف فورسز تعینات رہی ہے جو حیدر پورہ کے علاوہ دیگر علاقوں میں کسی کو آنے جانے دیتے تھے ۔اس دوران وادی کے بیشتر علاقوں جن میں شہر سرینگر کے کچھ علاقے بھی شامل ہیں کی سڑکوں پر نجی ٹرانسپورٹ ،چھوٹی گاڑیوں کے علاوہ آٹو کو بھی سڑکوں پر دوڑت نظر آہے ہیں ۔تاہم چوتھے روز یہاں حسا س مقامات پرپولیس اور فورسز کی اضافی نفری کو امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے صبح سویرے سے ہی تعینات کیا گیا ہے ۔نمائندے نے بتایا۔شہرسری نگرمیں لالچوک سمیت سیول لائنز علاقوں میں عائد بندشوں اورڈالی گئی رکائوٹوں کوکم کردیا گیا ،اسلئے راہگیروں کیساتھ ساتھ لوگوں کونجی گاڑیوں ،چھوٹی مسافر گاڑیوں اورآٹو رکھشامیں سفر کرتے دیکھاگیا ۔تاہم شہرخاص اورحیدرپورہ میں جمعرات کی صبح عائد بندشوںکوسنیچرکے روزبھی جاری رکھاگیا۔اس دوران شمالی کشمیر کے تین اضلاع بارہمولہ ،کپوارہ اوربانڈی پورہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے سبھی قصبوں میں بازار بندرہے تاہم گلی کوچوںمیں واقع دکانات کھے رہے جبکہ کئی ریڈی اورگلی وچھاپڑی فروش بھی روزی روٹی کمانے کیلئے نکلے ۔وسطی کشمیرکے ضلع بڈگام وگاندربل کیساتھ ساتھ جنوبی کشمیرکے چاروں اضلاع اننت ناگ ،پلوامہ ،کولگام اورشوپیان میں بھی سنیچر کے روز معمول کی سرگرمیاں جزوی طورپربحال ہوئیں اوراس دوران قصبہ جات میں نجی اورچھوٹی مسافر گاڑیوں کودوڑے چلتے دیکھاگیا جبکہ کہیں کہیں دکانات بھی کھولے گئے ۔اورقصبہ جات میں چھاپڑی وگلی فروشوں کوبھی سبزیاں ،میوہ جات اوردوسری چیزیں فروخت کرتے دیکھاگیا۔وادی کے کسی بھی علاقے سے کسی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ ہر علاقے میں فورسز احتیاطی طور تعینات رہی تاہم حالات پر امن رہے ہیں۔ لیس حکام نے جمعہ کوشام دیرگئے صورتحال کاجائزہ لینے کے بعدموبائل فون کالنگ سروس اورنجی ٹیلی کام کمپنیوںکی انٹرنیٹ براڈ بیندسروس کوبحال کرنے کیساتھ عائد بندشوںمیں نرمی لانے کافیصلہ لیاگیا ۔انہوںنے بتایاکہ موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بحالی کافیصلہ اتوار کی شام لیاجاسکتا ہے تاہم اتوار کی شام تک انٹر یٹ سروس چوتھے روز بھی بند رہی ہے ۔

Comments are closed.