بانڈی پورہ میں منشیات فروش گرفتار اورنشہ آوراشیائے برآمد کرنے کا پولیس نے کیا دعویٰ ،کیس درج ،بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع

سرینگر کے پی ایس :شمالی کشمیر ضلع بانڈی پورہ میں پولیس نے منشیات مخالف مہم کو جاری رکھتے ہوئے ہفتے کے روز ایک منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوع مادہ برآمد کیا۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق پولیس نے پوتوشے بانڈی پورہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے نشہ آور ادویات کی بھاری کھیپ برآمد کی۔پولیس ذرایع کے مطابق منشیات فروش کی نقل و حرکت کے حوالے سے مصدقہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او بانڈی پورہ انسپکٹر شوکت احمد اور انچارج پولیس پوسٹ آلوسا ایس آئی شکیل احمد کی قیادت میں پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ کی پولیس ٹیموں نے پوتوشے بانڈی پورہ میں ایک خاص ناکہ لگایا تھا۔ بتایاجاتا ہے کہ چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار ایک مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا گیا اور اس کی ذاتی تلاشی پر 220 منشیات سپاسمو پروکزین پلس کے کیپسول برآمد ہوئے۔ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم منشیات فروش نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنانے کے لیے منشیات فراہم کر رہا تھا۔ اس کے مطابق این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر تھانہ بانڈی پورہ میں درج کی گئی اور مزید تحقیقات شروع کی۔ اس دوران پولیس نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ وہ منشیات کے خاتمہ اور انسدادکیلئے ہمارا بھر تعاون کریں اور منشیات فروشوں سے متعلق کوئی بھی معلومات سے انہیں آگا ہ کریں تاکہ منشیات کی بدعت کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔

Comments are closed.