جنوبی کشمیر میں بھنگ کے خلاف فیصلہ کن جنگ جاری
گزشتہ ایک ماہ کے دوران تین ہزار کنال پر پھیلی بھنگ کی کاشت تباہ
سرینگر/17اگست: جنوبی کشمیر میں بھنگ کے خلاف فیصلہ کن جنگ جاری رکھتے ہوئے محکمہ ایکسائز نے پولیس اور دیگر محکموں کے عملہ کے ہمراہ گزشتہ ایک ماہ سے تین ہزار سے زائد اراضی پر پھیلی بھنگ کی کاشت تباہ کی ہے ۔سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بھنگ کی خلاف محکمہ ایکسائز اور پولیس کی مہم شد و مد سے جاری رہے جس دوران محکمہ ایکسائز کے افسران نے پولیس اور رینو محکموں کے افسران کے ہمراہ جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں کنال اراضی پر پھیلی بھنگ کی کاشت کو تباہ کیا ۔محکمہ کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بھنگ کے خلاف فیصلہ کن مہم شروع کی ہے جس دوران انہوں نے گزشتہ ایک ماہ سے جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تین ہزار سے زائد کنال اراضی پر پھیلی بھنگ کی کاشت تباہ کی ہے ۔ محکمہ کے ایک افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے نمائندے کو بتایا کہ جنوبی کشمیر کے تمام اضلاع میں محکمہ کی مہم شدو مد سے جاری ہے جس دوران مختلف علاقوں میں ایکسائز نے رینونو اور پولیس محکمہ کے افسران کے ہمراہ بھنگ کی کاشت کو تباہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ بھنگ کے خلاف مہم جاری رہے گی اور جنوبی کشمیر میں بھنگ کے مکمل خاتمہ کے ساتھ ہی اس مہم کا بھی اختتام ہو جائے گا ۔
Comments are closed.