افغانستان میں نئی حکومت تشکیل دینے کے لئے دوحہ میں طالبان کا اجلاس
افغانستان کا نام تبدیل کرکے اسلامی شریعہ ریاست ہاے افغانستان رکھا جارہا ہے / ذرائع
سرینگر/17اگست: فاتح طالبان کی افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل سازی کیلئے دوحہ قطر میںمجلس شوریٰ کا اجلاس جاری ہے اور اس سلسلے میں جلد ہی اعلان متوقع ہے ۔ اس دوران ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ طالبان افغانستان کا نام تبدیل کرکے اسلامی شریعہ ریاست ہائے افغانستان رکھ رہے ہیں اور افغان میں مکمل شرعی نظا م نافذ رہے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق امریکہ افواج کے ساتھ 20برس تک مسلسل لڑائی لڑنے والی فاتح طالبان نے کہا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان میں مستقبل کی حکومت کی تشکیل کے بارے میں بات چیت جاری ہے جس میں اس کا ڈھانچہ اور نام بھی شامل ہے اور وہ جلد ہی اس کی تفصیلات منظر عام پر لائیں گے طالبان کے ایک اعلیٰ افسر نے ’طلوع نیوز‘ کو بتایا کہ ان کی قیادت دوحہ اورافغانستان میں عالمی برادری اور سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں طالبان کے سیاسی نائب رہنما ملا عبدالغنی برادر نے کہا کہ یہ طالبان کے لیے آزمائش کی گھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں ایک امتحان کا سامنا ہے کیونکہ اب ہم لوگوں کی حفاظت کے بھی ذمہ دار ہیں۔دریں اثنا طالبان پیر کے روز کابل میں ’طلوع نیوز‘ کے کمپاؤنڈ میں داخل ہوئے اور سکیورٹی اہلکاروں کے ہتھیاروں کو چیک کیا ، حکومت کی جانب سے جاری ہتھیار اکٹھے کئے اور کمپاؤنڈ کو محفوظ بنانے پر اتفاق کیا۔چیکنگ کے دوران چینل کے ملازمین کے ساتھ کوئی ناروا سلوک نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ طالبان نے 15اگست کو افغان دارالحکومت کابل پر فتح حاصل کرلی ۔
Comments are closed.