منشیات کے خلاف پولیس کی کارورائیاں تیز ؛ بڈگام پولیس نے دو منشیات فروشوں گرفتارممنوعہ نشیلی ادویات برآمد

سرینگر/16اگست: منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے بڈگام پولیس نے دو منیشات فروشوں کو گرفتارکرکے ممنوعہ نشیلی ادویات برآمد کرکے ضبط کی۔سی این آئی کے مطابق ڈف پورہ نصراللہ پورہ بڈگام میں ناکہ چیکنگ کے دوران ، تھانہ بڈگام کی پولیس پارٹی نے ایک سکوٹی بیئرنگ رجسٹریشن نمبر JK01H-0789کو روک لیا جس میں 02 افراد سوار تھے۔ انہوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس پارٹی نے دونوں سواروں کو پکڑ لیا۔ان کی تلاشی کے دوران ، ان سے 55بوتلیں کوڈین فاسفیٹ پر مبنی ممنوعہ نشیلی شربت برآمد کی گئیں۔ گرفتارکئے گئے منشیات فروشوں کی شناخت جاوید احمد ڈار ولد عبدل رحمانب ڈار ساکن نصر اللہ پورہ اور اعجاز احمد خان ولد محمد امین خان ساکن دفپورہ نصراللہ پورہ کے بطور ہوئی ہے۔تھانہ پولیس بڈگام نے اس سلسلے میں کیس ایف آئی آر نمبر 265/2021درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔کمیونٹی ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کوئی بھی معلومات لے کر آگے آئیں۔ منشیات کی خریدوفروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.