کنگن میں لوڈ کیرئرحادثے کا شکار؛ 9افراز مجروح ، علاج کیلئے اسپتال منتقل

سرینگر/16اگست: گاندربل کے قصبہ کنگن میں سوموار کے روز ایک لوڈ کیریئر سڑک پر پلٹنے سے نو افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا ۔کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق سنٹرل کشمیر کے کنگن قصے میں سوموار کے روز ایک لوڈ کریری کو حادثہ پیش آیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ گاندربل کے وسن کنگن علاقے میں پیر کی صبح ایک لوڈ کیریئر الٹنے سے کم از کم نو افراد زخمی ہوگئے۔ لوڈ کیریئر منی گام سے کنگن جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔سبھی زخمیوں کو فوری طور پر کنگن ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔

Comments are closed.