5روپئے تک سستا ہو سکتا ہے پٹرول؛ کچے تیل کی قیمتوں میں آئی بھاری کمی
سرینگر/05اگست/سی این آئی// بھارت میں آنے والے دنوں میں پٹرول کی قیمت پانچ روپے تک سستی ہو سکتی ہے۔ مارکیٹ کے جانکاروں کے مطابق خام تیل میں کمی کا سیدھا فائدہ ہندستان کو بھی مل سکتا ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بھارت میں 5روپے تک پیٹرول کی قیمت کم ہوسکتی ہے ، خام تیل میں کمی کا فائدہ ہندستان کو بھی ہوسکتا ہے ۔ چین میں کمزور معیشت، کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اوپیک+ کی پیداوار میں اضافے کے خدشات کی وجہ سے خام تیل کی قیمتیں گر گئی ہیں۔ اس کا اثر ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اب یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پٹرول کی قیمت پانچ روپے تک سستی ہو سکتی ہے۔ مارکیٹ کے جانکاروں کے مطابق خام تیل میں کمی کا سیدھا فائدہ ہندستان کو بھی مل سکتا ہے۔ بتادیں کہ اس وقت ملک بھر کے کئی شہروں میں 100 کے پار پٹرول فروخت ہو رہا ہے۔ حالانکہ گزشتہ دو ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔ایم سی ایکس MCX پر ، اگست میں خام تیل کی ڈلیوری 73 روپے یا 1.32 فیصد کم ہوکر 5،444 روپے فی بیرل پر 6،313 لاٹس کے کاروبار کر رہا۔ ستمبر ڈلیوری 69 روپے یا 1.26 فیصد کمی کے ساتھ 5،415 روپے فی بیرل رہ گئی جس میں 307 لاٹس کا کاروبار ہوا۔
Comments are closed.