جموں کشمیر ملک کا تاج اور اس کو تاج کی طرح ہی سجایا جائے گا / ترون چگھ

دفعہ 370کے خاتمہ کے بعد تعمیر و ترقی کا نیا سورج طلوع ہو گیا ، نئی تبدیلیاں آئی ، سیاحت کو فروغ ملا

8ہزار سے زائد نوجوانوں کوروز گار فراہم کیا گیا ، آگے بھی بہت ساری اسکیمیں رائج ہو رہی ہے ، حالات میں بہتری آئی

سرینگر/05اگست/سی این آئی// جموں کشمیر سے دفعہ 370کے خاتمہ کے بعد تعمیر و ترقی کا نیا سورج طلوع ہو گیا کی بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگھ نے کہا کہ جموں کشمیر میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد ماحول تبدیل ہوا ۔انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر ملک کا تاج ہے اور اس کو تاج کی طرح ہی سجایا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ہیں اور اس بات کیلئے وعدہ بند ہے کہ جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوجس پر پہلے ہی کام شروع کیا گیا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمہ کے دو سال مکمل ہونے پر بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگھ نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران لوگوں نے نئی اور مثبت تبدیلیاں دیکھی ۔ انہوں نے کہا کہ جموںکشمیر کو مکمل طور پر ملک کے ساتھ ضم کرنے کا جو ایجنڈا تھا وہ اگست 2019می ہی مکمل کر لیا گیا اور دفعہ 370جس نے لوگوں میںاونچ نیچ کا فرق رکھا تھا کو ہٹاکر اس مسئلے کو بھی حل کر دیا گیا ۔ چگھ نے کہا کہ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن سے مقامی سیاسی پارٹی نے خاندانی راج قائم کرکے عیش و عشرت کی زندگیاں بسر کر لی تھی اور جموں کشمیرمیںتعمیر و ترقی کے نام پر لوگوں سے استحصال کیا جار ہا تھا ۔ انہوںنے کہا کہ دفعہ 370کا خاتمہ جان سنگھ ، ڈاکٹر شما پرساد مکھرجی کو خرا ج ہے جنہوں نے جموں کشمیر کو ملک کے ساتھ مکمل طور پر ضم کرنے کیلئے اپنی جانیں نچھاور کردی ۔ چگھ نے کہا کہ وزیر اعظم ہندنریندر مودی نے تاریخی فیصلہ لیکر یہ ثابت کر دیا کہ وہ لوگوں کی بھلائی اور ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے وعدہ بند ہے اور اس فیصلہ کو تواریخ میںلکھا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ کپگار گینگ میںشامل لیڈران نے ہمیشہ سے ہی لوگوں کو استحصال کا شکار بنادیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ان جماعتوںنے جموں کشمیر کے لوگوں کے خون پر سیات کے محلات کھڑے کئے تھے جو دفعہ 370کی منسوخی سے مسمار ہوئے ۔۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد ماحول تبدیل ہوا ۔انہوں نے کہا کہ ہم جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ہیں اور اس بات کیلئے وعدہ بند ہے کہ جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوجس پر پہلے ہی کام شروع کیا گیا ہے ۔کشمیر مودی کے دل کے قریب ہے جویہاں پر ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح ڈیولپمنٹ دیکھنا چاہتے ہیں ۔۔ انہوں نے کہا کہ جموںکشمیر میں لوگ اب بلا کسی جھجک کے ترنگا ہاتھوں میں لیکر لہرارہے ہیں یہاں کے لوگوں کے دلوںسے اب خوف نکل چکا ہے اسی لئے لوگوںنے گپکار گینگ کو شکست دینے کا فیصلہ کیا ہے جنہوںنے گزشتہ ستر برس سے یہاںکے لوگوںکے حقوق کو دبائے رکھا اور ان کو بہت سارے حقوق سے بھی محروم رکنے میںاپنا رول نبھایا تاہم گزشتہ برس اگست کے فیصلے سے یہاں کے لوگوں کے حقوق بحال ہوئے ہیں۔چگھ نے کہا کہ جموں کشمیر کے نوجوان ایک نئی تبدیلی دیکھ رہے ہیں جبکہ 8ہزار سے زائد نوجوانوں کو اس سال روز گار فراہم کیا گیا جبکہ آگے بھی روز گار کی مختلف اسکیمیں رائج کی جا رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ گریز کو ایک نئے سیاحتی مقام کے بطور پیش کیا جا رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر ملک کا تاج ہے اور اس کو تاج کی طرح ہی سجایا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان نے جموں کشمیر میں عسکریت کا بڑھائو دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کی تاہم ملک دشمن عناصر اور شدت پسندی کے خلاف سخت کارروائی کے بعد عسکری کارورائیوںمیں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ تشدد کے واقعات بھی دفعہ 370کے خاتمہ کے بعد کم ہو گئے ۔

Comments are closed.