کپوارہ میں پانی کی عدم دستیابی،لوگوں میں غم غصہ کی لہر
سرینگر/04اگست: سرحدی ضلع کپوارہ کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو پانی کی قلت کی وجہ سے گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔لوگوں نے الزام عائد کیا کہ متعلقہ محکمہ علاقہ کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے اور لوگ ندی نالوں کا ناصاف پانی استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں جو بیماریوں کا موجب بنتا ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ میں لوگوںکو پانی کی قلت کا سامنا ہے جبکہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے علاوہ کو پانی فراہم کرنے میں کوئی اقدام نہیں اُٹھاتا ۔ لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے محکمہ کو بار بار مطلع کرنے کے باوجود بھی وہ ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں ۔ کپوارہ کے دید کوٹ ، آورہ، بٹ محلہ ، ویلگام ،میرمقام ، مقام ، الچھذب ، اندرہامہ ، درگمولہ اور دیگر دیہات کے لوگ ندی نالوں کا ناصاف پانی استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے لوگ کئی طرح کی بیماریوں میں مبتلاءہوچکے ہیں ۔ سی این آئی نمائندے کےمطابق لوگوں نے بتایا اگرچہ انہےں کسی حد تک ڈانگر واری نالے کا پانی فراہم کیا جاتا ہے لیکن فلٹر پلانٹ نہ ہونے کی وجہ سے پانی پینے کے قابل نہیں ہوتا ہے۔ لوگوں کے مطابق اگرچہ انہوں نے کئی بارمحکمہ جل شکتی کے ذمہ داروں کو اپنی مشکلات سے آگاہ کیا لیکن وہ ان کی دشواریوں کو دیکھنے کے باوجود غیر ذمہ داری کا ثبوت پیش کررہے ہیں ۔اس دوران لوگوں نے اب ضلع انتظامیہ سے مانگ کی کہ وہ کوئی ٹھوس اقدام اٹھائے تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔
Comments are closed.