سرینگر: جموں کشمیر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن (جے کےہارا) اور جموں کشمیر ہوٹلئرز کلب (جے کے ایچ سی) نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ وادی میں سیاحت کے شعبے کے لئے موثر اور آسان قدامات اُٹھائیں۔ جے کےہارا کے صدر شوکت چودھری اورجموں کشمیر ہوٹلئرز کلب (JKHC) کے صدر مشتاق احمد چایا کی صدارت میں میٹنگ منعقد ہوئی.۔ مشتاق احمد چایا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وادی میں ہوٹلوں کو پیش آنے والے مسائل کی نشاندہی کی جن میں خستہ حال ہوٹلوں کی مرمت کی اجازت دیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ واقعی سیاحت کے شعبے کے بارے میں فکرمند ہے تو وہ اپنی سطح پر تمام ہوٹل والوں ، گیسٹ ہاوسز، ٹریول ایجنٹوں ، ٹور آپریٹرز ، ریستوران والوں سے بجلی ، پانی کے استعمال اور دیگر یوٹیلٹی چارجز کی مکمل چھوٹ پر غور کریں۔ چایا نے مشترکہ اجلاس کی میزبانی کے لیے JKHARA کے صدر شوکت چودھری کی تعریف کرتیے ہویے امید ظاہر کی کہ متحدہ قیادت میں سیاحت کے شعبے کو نئی بلندیوں پر لے جایا جائے گا۔ JKHARA کے صدر شوکت چودھری نے LG انتظامیہ پر بھی زور دیا کہ وہ سیاحت کے شعبے کے لیے خصوصی پیکجوں کا اعلان کرےں جو کہ ریاست کے معاشی فروغ کا بنیادی ستون ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹور آپریٹرز ملک کے دیگر حصوں کا دورہ کرتے ہویے جموں کشمیر سیاحت کو فروغ دیتے ہیں۔ انہیں سیاحت کے فروغ میں مالی مدد کی ضرورت ہے کیونکہ وبائی امراض کی وجہ سے سیاحت سمیت تمام شعبوں کو بھاری معیشت کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مالی مدد سے انہیں دوبارہ اپنے کاروبار چالانے میں پھر سے مدد ملے گی۔ سیاحت کے شعبے میں معاشی کامیابی کے لیے ہوٹل والے بھی کوششیں کررہے کہ زیادہ سے زیادہ سیلانی کشمیر کی طرف راغب ہوسکے۔ شوکت چودھری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم نے سیاحت کے فروغ کے لیے اپنے ٹریول ایجنٹس کو فعال کیا ہے۔ تاہم ، اس وقت ہمیں خستہ حال جائیدادوں،ہوٹلوں کی مرامت و آرائش کی اجازت دینے کے لیے حکومتی مدد کی بہت زیادہ ضرورت ہے تاکہ ہم سیاحوں کو مناسب سہولیات فراہم کر سکیں۔ آخر پہ یک زباں ہو کے سبھی ممبران نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ ہوٹلوں کے لیز میں توسیع کرنے کےلئے انتظامیہ کو ہدایت دیں تاکہ حکومت کے ساتھ ملک کر زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو جموں کشمیر کی طرف راغب کیا جاسکے۔ اس میٹنگ میں جن ممبران نے شرکت کی ان میں عادل حسین میر ، جونیئر نائب صدر ڈاکٹر لطیف ، سیکرٹری جنرل منظور پختون ، جوائنٹ سیکرٹری جنرل شاہ جہاں ، میڈیا سیکرٹری مسٹر پرویز بٹ ، خزانچی محترمہ نسرین شال ، چیف کوآرڈینیٹر شیخ عمران ، مشیر شیخ فیروز ، ناصر شاہ ، روف پنجابی اور جے کے ایچ سی کے وائس چیئرمین امیت آملہ ، سیکریٹری جنرل طارق غنی ، جوائنٹ سیکرٹری جنرل مسٹر نصیر خان ، خزانے مصدق شاہ ، مختار شاہ اور دیگر ممبران اور عہدیداران شامل تھے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.