کپواڑہ میں بڑے حادثے کو رونما ہونے سے ٹال دیا گیا ؛ بڑی پتھر کے نیچے چھپائی گئی چار آئی ای ڈیز بر آمد بعد میں ناکارہ بنائی گئی

سرینگر/25جولائی: کپواڑہ کے آوورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے اس وقت بڑا حادثہ رونما ہونے سے ٹال دیا جب ایک بڑی پتھر کے نیچے چھپائی گئی تین آئی ای ڈیز کا پتہ لگاکر ان کو بعد میںناکارہ بنایا گیا ۔ ادھر بانڈی پورہ کے مضافات میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی کارروائیاں عمل میںلائی گئی ۔ سی این آئی کو نمائندے نے کپواڑہ سے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ندرناگ آوورہ علاقے میں بارودی مواد کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 41آر آر اور جموں کشمیر پولیس نے علاقے کو محاصرے میںلیا اور وہاں تلاشی کارروائیاں شروع کر دی گئی جس دوران وہاں ایک بڑے پتھر کے نیچے چھپائی گئی چار آئی ای ڈیز کو بر آمد کر لیا گیا ۔ بارودی مواد کی موجودگی کے بعد بم ڈسپوزل اسکارڈ کو موقعہ پر طلب کر لیا جنہوں نے محفو ظ مقامات پر انہیں پہنچا کر ناکارہ بنایا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی بر وقت کارورائی کے بعد ایک بڑے حادثے کو رونما ہونے سے ٹال دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ معاملے سے متعلق کیس درج کر لیا گیا ہے اور اس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ ادھر بانڈی پورہ کے چھتہ بانڈے علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے اتوار کے بعد دوپہر تلاشی کارروائیاں عمل میںلائی ۔ معلوم ہوا ہے کہ تلاشی کارورائیوں کے دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیںلائی گئی اور نہ ہی کہیںپر کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش آیا ۔

Comments are closed.