گاندربل میں سرکاری سیمنٹ کی غیر قانونی سمگلنگ ناکام ؛ ٹھیکدار کو 200بیگ سیمنٹ سمیت گرفتار، ٹپر بھی لیا تحویل میں

سرینگر/06جولائی: جموں کشمیر پولیس نے منگل کے روز ایک ٹھیکدار کو غیر قانونی طورپر سیمنٹ کی سینکڑوں بوریوں سمیت دھر لیا ۔ یہ سیمنٹ بارڈر رورڑ آرگنائزیشن کے استعمال کیلئے رکھا گیا تھا ۔ پولیس نے سیمنٹ سے لدی ٹپر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ اس ضمن میں ڈرائیور کو بھی پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق گاندربل پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سرکاری سیمنٹ کی سمگلنگ کی جارہی ہے جس بناء پر پولیس کی ٹیم جس کی قیادت ایس ایچ او گنڈ کررہے تھے نے ناکہ کے دوران ایک گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی جس میں سیمنٹ کی 200بوریاں رکھی گئی تھی۔ اس سلسلے میں ایک ٹھیکدار اشتیاق احمد شاہ ساکن فراء ہاکنار گنڈ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ٹپر کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر اس کے ڈرائیور سے بھ پوچھ تاچھ شروع کردی ہے ۔ پولیس کے مطابق یہ سرکاری سیمنٹ بی آر او کے استعمال کیلئے رکھا گیا تھا ۔پولیس نے اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے ۔

Comments are closed.