چاڈرہ بڈگام میں پولیس فالور کا نامعلوم افرادکے ہاتھوں زد کوب ، اسپتال منتقل
پلوامہ میں جنگل اسمگلروں کو جنگلات محافظوں پر حملہ ، ایک اہلکار زخمی ، گھوڑے اور لکڑی ضبط
سرینگر/06جولائی: وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میںنامعلوم افراد نے پولیس فالور کی شدید مارپیٹ کرکے اسکو زخمی کر دیا ۔ ادھر پلوامہ میں جنگل اسمگلروں کے حملے میں فارسٹ پروٹیکشن اہلکار کو چوٹ آئی ۔ سی این آئی کے مطابق چاڈورہ بڈگام میںنامعلوم افراد نے سوموار کی رات دیر گئے جموں کشمیر پولیس میں تعینات ایک فالور کی شدید مار پیٹ کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ بشیر احمد ولد اسد اللہ میر ساکنہ چاڈرہ نامی پولیس فالور گزشتہ شام اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا جس دوران نا معلوم افراد نے اسکو روک کر لاٹھیوں سے اس کی شدید مار پیٹ کی جبکہ پیسہ بھی چھین لینے کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہیںہوئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ مار پیٹ کے ساتھ ہی مقامی لوگ وہاں جمع ہوئے جنہوں نے بشیر احمد کو زخمی حالت میں علاج و معالجہ کیلئے چاڈورہ اسپتال پہنچا یا جہاں سے اسکو مزید علاج کیلئے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ادھر پولیس نے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ ادھر پلوامہ کے رومشی جنگلات رینج کے اگلر علاقے میں گزشتہ شام جنگل اسمگلروں کے حملے میںایک جنگلات محافظ زخمی ہو گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ جنگلات محافظوں کا ایک گروپ معمول کے گشت پر تھا جس دوران انہوں نے اسمگلروں کی ایک ٹیم کو روکنے کی کوشش کی جنہوں نے فارسٹ پروٹیکشن فورس کے ٹیم پر حملہ کیا جس میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا ۔ زخمی اہلکار کی شناخت ہلال احمد کے بطور ہوئی جبکہ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر جنگل اسمگلر جائے واررات سے گفرار ہونے میںکامیاب ہو گئے تاہم جنگلات کی ٹیم گھوڑے اور اسمگل شدہ لکڑی ضبط کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔
Comments are closed.