مرکزی داخلہ سیکرٹری کی سربراہی میں نئی دلی میں میٹنگ منعقد

جموں میں ڈرون حملوں اور جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا لیا گیا جائیزہ

سرینگر/06جولائی: جموں کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے مرکزی داخلہ سیکرٹری کی صدارت میں ایک جائیزہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی جانب سے مبینہ طورپر سرحد کے قریب ڈرونوں کے ذریعے اسلحہ سمگل کرنے اور تخریبی کارروائیوں پر بھی غور و خوض کرنے کے علاوہ جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال جائیزہ لیا گیا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق جموں کے ائر بیس پر ڈون حملے اور سرحدی علاقوں میں نظر آنے والے ڈرونوں کے کے حوالے سے نئی دلی میںمرکزی داخلہ سیکرٹری اجے بلہ کی سربراہی میں میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں جموںکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ، اے جی ڈی پی جموں مکیش سنگھ ، آئی بی چیف کے علاوہ دیگر آفیسران موجود تھے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس میٹنگ میں ڈرون حملے کے ذریعے ائر بیس پر حملہ اور ڈرونوںکے ذریعے سرحد پار سے ہتھیاروں کی سمگلنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ڈرونوں کی نقل و حمل کو روکا جائے اور اس کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے ۔ ۔ اس دوران میٹنگ میں ڈرون حملے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔جبکہ اس کے علاوہ جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا بھی جائیزہ لیا گیا اور عسکریت سرگرمیوں کے بارے میں بھی جانکاری لی گئی ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز جموںمیںائر بیس پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا تھا جسمیں دو اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔ اس کے بعد سوموار کو بھی دو ڈرون جموں ڈویژن میں نظر آئے جن کو فورسز اہلکاروںنے گولی مار کر واپس جانے پر مجبور کیا تھا ۔ جبکہ اس کے فورا بعد وزیر اعظم ہند نریندر مودی کی سربراہی میں بھی ایک میٹنگ منعقد ہوئی تھی ۔

Comments are closed.