ڈیلٹا ویریئنٹ کی 98 ممالک میں نشاندہی ہو چکی ہے؛ وائر س خطرناک ہے جو کہ مزید جنیاتی تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے /عالمی ادارہ صحت

سرینگر/03 جولائی: عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک سو ممالک اور علاقوں میں کورونا وائرس کے پہلی بار بھارت میں تعین ہونے والے ڈیلٹا ویریئنٹ کی نشاندہی ہوئی ہے۔ چائنہ گلوبل ٹیلی ویڑن نیٹ ورک کی خبر کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سیکرٹری جنرل تیدروس ادہانوم گیبرے سوس نے خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کہیں زیادہ تیزی سے پھیلنے کا تعین ہونے والے ڈیلٹا ویریئنٹ کی کم ازکم 98 ممالک میں نشاندہی ہو چکی ہے۔ٹیکہ کاری کی شرح کم اور بلند ہونے والے ممالک میں وائرس کی اس قسم سے سرعت سے پھیلنے کی وضاحت کرنے والے گیبرے سوس کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا ویریئنٹ خطرناک ہے جو کہ مزید جنیاتی تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے۔

Comments are closed.