محبت کرنے والے جوڑے نے سرحد پار بھاگنے کی کوشش کی؛ بی ایس ایف اہلکاروں نے لڑکا لڑکی کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا

سرینگر/03 جولائی/// سماج کے خوف سے محبت کرنے والے جوڑے نے پاکستان بھاگنے کی کوشش کی لیکن افسوس کہ سرحدی حفاظتی فورس نے دونوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ پیار کو نہ سرحدیں روک پاتی ہیں اور ہی نہ ذات پات یا مذہب۔ یہی وجہ ہے کہ پاک بھارت بین الاقوامی سرحد سے متصل ضلع باڑمیر کے محبت کرنے والے جوڑے نے اپنی محبت کو پروان تک لے جانے کے لئے سرحد پار سے پاکستان جانے پر اتفاق کیا۔ ہندوستانی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے انہیں پاک۔ ہندستان بین الاقوامی سرحد سے صرف 170 میٹر کی دوری پر پکڑ لیا۔ بی ایس ایف نے محبت کرنے والے جوڑے کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ وہ ان سے پوچھ گچھ کرنے میں مصروف ہیں۔ ان دونوں کے پاس سے سم کارڈ کے بغیر دو موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ دونوں کی عمر 18 سال ہے اور دونوں شادی شدہ ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ جوڑا گتاروں کو پھاند کر پاکستان جانے کی کوشش کر رہا تھا۔معلومات کے مطابق ، سرحد پر محبت کرنے والے جوڑے کے پکڑے جانے کا یہ معاملہ گزشتہ روز سامنے آیا تھا۔ بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروںنے اس پار میں پاگ جوڑے کو بین الاقوامی سرحد پار کرنے سے پہلے پکڑ لیا گیا۔ بارڈر سیکیورٹی فورس کے ذرائع کے مطابق ، ایک نوجوان اور ایک لڑکی کو بدھ کے روز سہ پہر تین بجے پاکستان کی جانب جاتے ہوئے ہندستان۔ پاکستان بین الاقوامی سرحد پر گرفتار کیا گیا ہے۔اس عاشق جوڑے کو بی او پی دیپلا سی ٹی سکندر کے قریب بین الاقوامی سرحد پر پکڑا گیا ہے۔ پکڑا گیا عاشق جوڑا نوجوان تیجارام کے بیٹے پرتاپرم سیڈوا کا رہنے والا ہے اور سونی بیوی بدھارام سومراڈ کی رہنے والی ہے۔ ان کو ہندستان۔ پاکستان بین الاقوامی سرحد سے تقریبا 170 میٹر کی دوری پر گرفتار کیا گیا ہے۔ شروعاتی تفتیش کے بعد بارڈر سیکیورٹی فورس نے انھیں باڑمیر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔ سیڈوا کے ایس ایچ او جیٹھارام جے پال کے مطابق، بی ایس ایف نے اس عاشق جوڑے کو دیپلہ چیک پوسٹ پر پکڑا ہے۔ ان کا ارادہ پاکستان جانے کا بتایا جارہا ہے۔ فی الحال انکوائری جاری ہے۔ سی این آئی

Comments are closed.