سمینٹ کدل سے کود کر خودکشی کرنے والے نوجوان کی لاش برآمد؛ مہلوک لڑکے نے خودکشی کرنے سے قبل ویڈیو بھی بنایاتھا

سرینگر/29جون: چار روز پہلے سیمنٹ کدل سے دریاء میں کود کر خود کشی کرنے والے نوجوان کی لاش منگل کے روز برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس نے لڑکے کی لاش آخری رسومات کیلئے وارثین کے حوالے کردی ۔ مہلوک نوجوان نے خود کشی سے قبل ایک ویڈو بھی بنائی تھی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی ضلع کپوارہ کے لڑکے کی لاش منگل کو چار روز بعد سرینگر میں دریائے جہلم سے بر آمد کی گئی۔ذرائع کے مطابق ثاقب احمد آہنگر ولد عبد الکلیم آہنگر ساکن کپوارہ کی لاش آبی پولیس کی ایک ٹیم نے بر آمد کی۔مذکورہ لڑکا نور باغ علاقے میں25جون کو دریامیں کود ا تھا۔ مذکورہ 17سالہ لڑکے نے دریا میں کودنے سے قبل ایک ویڈیو بنائی تھی۔پولیس نے قانونی لوازمات کو پوراکرنے کے بعد لاش کووارثین کے حوالے کردی ۔

Comments are closed.