بانہال میں آگ کی بھیانک واردات ؛ ایک درجن کے قریب رہائشی مکانات خاکستر
سرینگر/29جون/: بانہال میں منگل کے روز آگ کی ایک بھیانک واردات میں ایک درجن کے قریب رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوئے ہیںجس کے نتیجے میںرہائشی مکانات میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی املاک تباہ ہوکے رہ گئی اور قریب 20کنبے آشیانے سے محروم ہوئے ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہجوا کھری بانہال میں منگل کی صبح ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے بھیانک رُخ کرکے یکے بعد دیگر 12مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ دیکھتے ہی دکھیتے پھیلتی گئی اور ایک درجن مکانات خاکستر ہوئے جن میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان ، ضروریا ت زندگی سے جڑی چیزیں راشن، کپڑے، نقدی اور سونے کے زیورات راکھ بن گئے ۔ آگ بھیانک صورتحال کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اکثر گھر والوں کو کوئی بھی چیز باہر نکالنے کا موقع فراہم نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق علاقہ گنجان بستی پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے آگ نے جلدی آس پاس کے مکانات اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ہجوا کا علاقہ سڑک سے بہت دور ہے اور علاقے میں پانی کی قلت کی وجہ سے بھی آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آئیں۔اس دوران فوج نے آگ پر کمیکل چھڑ ک کر آگ کو مزید پھیلنے سے روکا ۔
Comments are closed.