جموں میں کنٹرول لائن کے قریب تیسرے بار ڈرون کی گردش کے بعد الرٹ جاری / پولیس سربراہ

فضائیہ کے اڈے پر ڈرون حملوں میں عسکری تنظیم لشکر طیبہ ملوث

سرینگر/29جون/سی این آئی// جموں میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک گزشتہ شب مسلسل تیسرے مرتبہ ڈرون کی گردش کے بعد الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ ادھر جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں میں فضائیہ کے اڈے پر ڈرون حملوں میں عسکری تنظیم لشکر طیبہ ملوث ہے ۔ سی این آئی کے مطابق فوجی اہلکاروں نے جموں شہر کے مضافاتی علاقہ رتنوچک کنجونی کے فوجی علاقے میں دوران شب ایک اور ڈرون کو تین مرتبہ گردش کرتے ہوئے دیکھا ہے۔فوجی ذرائع نے بتایا کہ رتنوچک کنجونی میں پیر اور منگل کی درمیانی شب فوجی اہلکارں نے ایک اور ڈرون کو گردش کرتے ہوئے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ رتنوچک اور کنجونی علاقوں کے نزدیک اس ڈرون کو دوران شب تین مرتبہ گردش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ادھر جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ جموں میں ائر فورس کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملوںمیںلشکر طیبہ ملوث ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ڈرون سرحد کے اُس پار سے آئیں تھے ۔ خبررساں ادارہ پی ٹی آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے جموںکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ ڈورن حملوں میں مبینہ طور پر لشکر طیبہ نامی عسکری تنظیم ملوث ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ڈرون جن سے آئر بیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیا وہ سرحد کے اس پار سے آئیں تھے ۔انہوںنے کہا کہ حملے کی جگہ سے کچھ اہم شواہد ملے ہے جن سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ اُس پا ر سے ہی کیا گیا ہے ۔ ڈی جی پی نے مزید بتایا کہ حملوں کی تحقیقات این آئی اے نے اپنی ہاتھوں میںلی ہے اور این آئی اے کی ٹیم جموں پہنچ گئی ہے ۔

Comments are closed.