سرینگر/27جون/سی این آئی// مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2021-22 کے لیے مرکزی کیمپس حیدرآباد اور دیگر سٹیلائٹ کیمپسوں لکھنؤ و سری نگر کے علاوہ مختلف ریاستوں میں موجود کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن (سی ٹی ایز) اور پالی ٹیکنیکس کے لیے ریگولر کورسس میں آن لائن داخلے جاری ہیں۔ سی این آئی کے مطابق یونیورسٹی میں مختلف پروگرامس کے علاوہ بیچلر آف ووکیشنل کورسس کے تحت میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی اور میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی جیسے عصری پیرا میڈیکل کورسز میں داخلہ میرٹ کی بنیاد پر دیا جارہا ہے۔ دینی مدارس کے فارغ طلبہ کے لیے برائے داخلہ انڈر گریجویٹ (بی کام/ بی ایس سی) کے لیے برج (رابطہ) کورسز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں لیٹرل انٹری کے تحت بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک میں اہل طلبہ کو راست داخلے دئے جائیں گے۔ پی ایچ ڈی کے علاوہ پروفیشنل کورسز جیسے ایم بی اے ، ایم ایڈ ، بی ایڈ، بی ٹیک، ایم اے (ایم سی جے)، ایم ایس ڈبلیو جیسے کورسز میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ انٹرنس کی بنیاد پر داخلے کے کورسز میں آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 12؍ جولائی ہے جبکہ میرٹ کی بنیاد پر داخلے کے کورسز کی آخری تاریخ 4؍ ستمبر ہے۔ جزوقتی ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسز کی آخری تاریخ 15 ؍اکتوبر مقرر ہے۔تمام درخواست گزاروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ کم از کم دسویں /بارہویں / گریجویشن میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرچکے ہوں یابحیثیت زبان/مضمون اردو کامیاب ہوں یا یونیورسٹی کے منظورکردہ مماثل مدرسہ کورسز کامیاب ہوں ۔ تمام پروگراموں کا ذریعہ تعلیم اردو ہے۔ تمام پروگراموں میں داخلے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کیمپس میں دستیاب ہیں۔ یونیورسٹی کے لکھنو اور سری نگر کیمپس کے علاوہ بھوپال‘ دربھنگہ‘اورنگ آباد‘آسنسول‘ سنبھل ‘ نوح‘ سری نگر‘ بیدر میں یونیورسٹی کے کالج آف ٹیچر ایجوکیشن اور بنگلور‘ دربھنگہ‘ کڑپہ و کٹک میں پالی ٹیکنک کالجز کارکرد ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.