جموں ائر پورٹ پر ایک کے بعد ایک دو دھماکے،دو افراد زخمی ، جموں اور پنجاب میں ہائی الرٹ
ائر مارشل اور این آئی اے کی ٹیم ائر پورٹ پر پہنچی ، دھماکوں کی جانچ شروع، کئی سراغ لگے ہاتھ
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی نائب ایئر مارشل سے فون پر بات ، صورتحال کی تفصیل لی
سرینگر/27جون/سی این آئی// جموں ائر پورٹ پر گزشتہ شب یکے بعد دیگر دو زور دار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ اس دوران دھماکوں کی وجہ سے ائر پورٹ پر تعینات عملہ الارٹ ہوا جبکہ دھماکہ کے بعد جموں اور پنچاب سے لگنے والے علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ دھماکے ڈرون کے استعمال سے کئے گئے ہیں۔ادھر قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی تین رکنی ٹیم اتوار کی صبح سویرے جموں میں واقع ہندستانی فضائیہ کے اڈے پر ہوئے دو دھماکوں کی جانچ کے لئے یہاں پہنچ گئی ہے، دھماکوں میں دو ملازمین زخمی ہوگئے اور عمارت کے ایک حصہ کو نقصان پہنچا ہے۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق جموں ایئر پورٹ کے بے حد سیکورٹی والے ٹیکنیکل علاقے میں ہفتہ کی دیر شب پانچ منٹ کے فرق پر دو دھماکے سنے گئے، جس کے بعد علاقے میں سیکورٹی اہلکار ہائی الرٹ پر آگئے۔ اس دھماکے میں کم از کم دو لوگوں کے معمولی طور پر زخمی ہونے کی خبر ہے۔ ذرائع کے مطابق، جموں ٹیکنیکل ایئر پورٹ پر گزشتہ شب ہوئے دو دھماکوں میں ڈرون کا استعمال کیا گیا ہے۔ دونوں دھماکے ایئر پورٹ کے اندر ہوئے ہیں اور مانا جا رہا ہے کہ یہاں ڈرون کے ذریعہ آئی ای ڈی گرائے گئے۔ ڈرون کے استعمال کی خبروں سے پاکستان پر خدشہ گہرانے لگا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دھماکہ خیز اشیا عمارت کی چھت کے اوپر آکر گری تھی، جس نے پوری بیرک کو ڈسٹرائے کردیا ہے۔ دوسرا دھماکہ عمارت کے ساتھ کھلی جگہ میں ہوا۔ ان دونوں دھماکون کی جانچ کے لئے اے این آئی کی ٹیم جموں ٹینیکل ایئر پورٹ کچھ دیر کے بعد پہنچے گی۔ہندوستانی فضائیہ نے بھی ٹوئٹ کرکے بتایا کہ جموں ایئر فورس اسٹیشن پر لو انٹنسٹی کے دو دھماکے ہوئے تھے۔ ایک دھماکے میں عمارت کی چھت کو نقصان پہنچا، وہیں دوسرا دھماکہ زمین پر ہوا، لیکن اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ہفتہ کی دیر شب رات دو بجے کے قریب ایئر پورٹ کے ٹینیکل ایریا کے پاس دھماکے کی آواز سنی گئی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی جموں وکمشیر پولیس اور بم مخالف دستہ اور فورنسک ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ یہ دھماکہ اتنا خطرناک نہیں تھا اور پھر جانچ ٹیم اس کی وجوہات کا پتہ لگا رہی ہے۔ سیکورٹی ایجنسیوں کو خدشہ ہے کہ یہ دہشت گردانہ سانحہ بھی ہوسکتا ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی جموں وکشمیر پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں کی ٹیم نے جانچ میں دھماکہ کی تصدیق کی۔ادھر سرکاری ذرائع نے کہاکہ ایئر مارشل وکرم سنگھ بھی حالات کا جائزہ لینے کے لئے جلد ہی تکنیکی ہوائی اڈہ پر پہنچنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے کی تین رکنی ٹیم موقع پرپہنچ گئی ہے اور ٹیم نے جانچ شروع کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکہ خیز مادہ کو ڈرون سے گرایا گیا جس سے دھماکہ ہوا لیکن ابھی بھی سرکاری طورپر تصدیق کئے جانے کا انتظار کیا جارہا ہے۔ایک افسر نے کہاکہ کونڈورس میوزیم اسٹیشن کی عمارت پر حملوں کو انجام دینے میں مقامی راوبط کے استعمال سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ڈرون کے استعمال سمیت تمام پہلووں سے جانچ کررہے ہیں لیکن فی الحال کسی بھی چیز کی تصدیق نہیں کی جاسکتی ہے۔جموں فضائیہ کے اسٹیشن پر آج صبح سویرے دو کم شدت کے دھماکے ہوئے۔ ہندستانی فضائیہ نے دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلے دھماکہ سے ایک عمارت کی چھت کو معمولی نقصان پہنچا ہے جبکہ دوسرا دھماکہ کھلے علاقہ میں ہوا ہے۔ دونوں دھماکہ پانچ منٹ کے وقفہ سے ہوئے۔واقعہ میں فضائیہ کے دو جوان ڈبلیو او اروند سنگھ اور ایل اے سی ایس کے سنگھ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور انہیں ابتدائی علاج دیا گیا ہے۔۔ادھر وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ نے دھماکوں کی خبر ملنے کے فورا بعد بھارتی فضائیہ کے نائب ایئر مارشل ہرجیت سنگھ ارورہ سے فون پر بات کی۔
Comments are closed.