بر بر شاہ سرینگر میں سیکورٹی فورسز پر گرینیڈ حملہ ؛ تین عام شہری زخمی ، علاج کیلئے اسپتال منتقل ،علاقے میں تلاشی آپریشن

سرینگر/26جون : سرینگر کے بر بر شاہ علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب نا معلوم افراد نے فورسز پارٹی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا جس کے نتیجے میں تین عام شہری زخمی ہو گئے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح جنگجوئوںنے بر بر شاہ چوک میں کھڑی سیکورٹی فورسز کی پارٹی کو نشانہ بنانے کے غرض سے ہتھ گولہ پھنک دیا جو نشانہ چوک کر سڑک پت زو ردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ عین شاہدین کے مطابق گرینیڈ زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا اور دھماکے کے ساتھ ہی وہاں شور غل کا ماحول بپا ہوا اور جونہی دھماکہ ہوا تو وہاں سیکورٹی فورسز اور مقامی لوگ پہنچ گئی جنہوں نے تین افراد کو وہاں خون میںلت پت دیکھا ۔ جس کے ساتھ ہی تمام زخمیوں کو علاج و معالجہ کیلئے نزدیک اسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوئوں نے بر بر شاہ سرینگر میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا جو نشانہ چوک کر سڑک پر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ انہوںنے بتایا کہ گرینیڈ حملے میں تین عام شہری زخمی ہو گئے جن کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے ۔

Comments are closed.