کنٹرول لائن پر ٹنگڈار سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام ؛ بھاری مقدار میں اسلحہ اور 30کروڑ روپے مالیت کا ہیرون ضبط/پولیس
سرینگر/25جون/سی این آئی// پولیس اور فوج نے لائن آف کنٹرول پر کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کر 30کروڑ روپے مالیت کا ہیرون اور ہتھیار ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کپواڑہ میںلائن آف کنٹرول کے ٹنگڈار سیکٹر میں جموں کشمیر پولیس نے فوج کے 7آر آر اور 87بٹالین بی ایس ایف کی ٹیم کے ہمراہ دراندازی کی ایک کوشش ناکام بنائی ۔ پولیس کے مطابق سیکورٹی فورسز اور پولیس کی مشتر کہ ٹیم نے دراندازوں کے گروپ کر دیکھا کر انہیںللکارا جس کے بعد وہ واپس چلے گئے تاہم وہ اپنے پیچھے بھاری مقدار میں ہیرون اور ہتھیار چھوڑ گئے ۔ پولیس کے مطابق وہاں جنگلات میں بھاری مقدار میں ہتھیار اور منشیات بر آمد کر لی گئی جن میں ایک اے کے 47رائفل ، ایک پستول ، دو گرینیڈ اور دیگر کچھ اسلحہ شامل ہونے کے ساتھ ساتھ ہیرون کے6پیکٹ شامل ہے جن کی بازار میں قیمت قریب 30کروڑ روپے کی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کنٹرول لائن پر ٹنگڈار سیکٹر میں درندازی کی کوشش ناکام بنائی جس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات بر آمد کر لیا گیا ہے ۔
Comments are closed.