وادی میں بچوں کے نہانے کے دوران غرقآب ہونے کے تشویش ناک واقعات
عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر ، والدین اپنے بچوں کو گہرے اور تیز بہائو والے دریائوں سے دور رکھیں
سرینگر/23جون: وادی میںبچے نہانے کے دوران غرقآب ہونے کے واقعات میں بڑھتے ہی جارہے ہیں جس پر عوامی حلقوں میں کافی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور والدین پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کو تیز بہائو یا زیادہ گہرے دریائوں ، ندی نالوں میں نہانے کی اجازت نہ دیں اور بچوں کے نہانے کے دوران کسی بڑے کو ساتھ ہونا ضروری ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں گرمی کی بڑھتی تپش کے ساتھ ہی بچوں کی جانب سے ندی نالوں اور دریائوں میں نہانے کا رجحان بڑھ جاتا ہے جس کے نتیجے میں بچے تیز بہائوں یا گہرے دریائوں میں ڈوب کر لقمہ اجل بن جاتے ہیں گزشتہ ایک ڈھیڑماہ سے وادی میں بچوں کے غرقآب ہونے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے ۔ گزشتہ 25روز میں قریب متعددبچے وادی کے مختلف جگہوں پر دریاء برُد ہوچکے ہیں ۔ وادی میں بچوں کے غرقآب ہونے پر عوامی حلقوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور والدین پر زور دیا ہے کہ وہ چھوٹے بچوں کو تیز بہائو والے دریائوں اور گہرے ندی نالوں میں نہانے کی اجازت نہ دیں کیوں کہ بچوں کا وزن کم ہونے کے نتیجے میں تیز بہائو کی وجہ سے وہ پانی کے ساتھ ہی بہہ جاتے ہیں جبکہ گہرے پانی میں بھی بچے کم وزن ہونے کی وجہ سے گہرائی سے باہر نہیں آپارہے ہیں جس کے باعث معصوم بچوں کی جان جاتی ہے ۔ عوامی حلقوںنے والدین پرزور دیا ہے کہ وہ بچوں کو نہانے کے دوران ان کے ساتھ رہیں اور انہیں اپنی نظروں سے دور دریاء میں جانے کی اجازت ہرگز نہ دیں ۔ یاد رہے کہ گزشتہ 25روز سے وادی کشمیر میں مختلف علاقوں میں قریب متعددبچے غرقآب ہوچکے ہیں جن میں سے اکثر دریائوں میں نہانے کے دوران غرقآب ہوچکے ہیں ۔
Comments are closed.