سی آئی ڈی پویس انسپکٹر کی ہلاکت میں ملوث حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع
حملہ آوروں کی تلاش اور ان کی شناخت کیلئے سی سی فٹیج کو تمام پولیس سٹیشنوں کو بھیج دی گئی
حفاظتی دستوں کو متحرک کیا گیا ، جگہ جگہ ناکے اور مشکوک افراد کی تلاشی اور پوچھ تاچھ کا عمل شروع
سرینگر/23جون: نوگام کنی پورہ واقعے پر ملوث نامعلوم بندوق برداروں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی جاچکی ہے ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیو فٹیج میں دکھائی دے رہے دونوں جنگجوئوں کی شناخت کے حوالے سے اقدامات اُٹھائے ہیں اور یہ ویڈیو فٹیج تمام پولیس سٹیشنوں کو بھیج دی گئی ہے تاکہ ہلاکت میں ملوث افراد کی پہنچان ہوسکے ۔ اس دوران فورسز اور پولیس کو متحرک کیا گیا ہے اور جگہ جگہ ناکے لگائے جاچکے ہیں جہاں پر مشکوک افراد کی تلاشی اور ان سے پوچھ تاچھ کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق منگل کوکنی پورہ نوگام سرینگر میں شام دیر گئے نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں سی آئی ڈی کا ایک سب انسپکٹر ہلاک ہوا تھا ۔ اس واقعے کے فورا بعد پولیس نے ایک ویڈیو فٹیج جاری کی جس میں دو نامعلوم افراد کو دیکھا گیا جو اس واقعے میں ملوث بتائے جارہے ہیں ۔ اس واقعے میں ملوث نامعلوم بندوق برداروں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے جبکہ اس ویڈیو فٹیج کو تمام پولیس سٹیشنوں کو بھیج دیا گیا ہے تاکہ ملوثین کی شناخت ہوسکے ۔ اس دوران اس واقعے کے بعد پولیس اور دیگر فورسز ایجنسیوںکو الاٹ کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ وادی کے حساس مقامات اور اہم جگہوں پر فورسز اور پولیس نے ناکے بٹھارکھے ہیں جہاں پر مشکوک افراد کو روک کو ان کی تلاشی لی جاتی ہے اور ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ اس دوران ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آٹو رکھشائوں، موٹر سائکل سواروں اور نجی گاڑیوں کو روک کر جانچ کی جاتی ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ شام نامعلوم بندوق برداروں نے سرینگر کے مضافاتی علاقہ نوگام میں پولیس کی خفیہ ونگ سی آئی ڈی سے وابستہ ایک سب انسپکٹر پرویز احمد ڈار کو گولیاں چلاکر ابدی نیند سلادیا ۔ اس واقعے کے بعد پولیس اور دیگر حفاظتی ایجنسیاں فوری حرکت میں آئی اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کی تھی تاہم کوئی ہاتھ نہ لگا اس دوران پولیس نے علاقے کی سی سی ٹی وی فٹیج حاصل کرلی جس میں دو حملہ آور اس واقعے میں ملوث پائے گئے ۔
Comments are closed.