مرحلہ وار طریقے سے ان لاک کا عمل جاری ؛ شہر سرینگر سمیت وادی کے تمام بڑے بازاروں میں تمام دکانیں تیسرے روز بھی کھلی رہیں

سرینگر/23جون/سی این آئی// کوروناکرفیومیں نرمی کے پیش نظر بدھ کو مسلسل تیسرے روز بھی شہر سرینگر سمیت وادی کے تمام بازاروں میں سبھی دکانیں کھل گئیں جب کہ ٹرانسپورٹ اور دیگر کاروباری سرگرمیاں بھی جاری رہی جس کے نتیجے میں سنسنان بازاروں میں پھر رونق لوٹ آئی جبکہ خاموش سڑکوں پر زندگی رواں دواں رہی البتہ وادی کے تمام تعلیمی ادارے بند ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں کروناوائرس کے مثبت معاملات اور اموات میں بتدریج کمی واقع ہونے کے پیش نظر انتظامیہ نے کرونا کرفیو میں نرمی کرتے ہوئے ہفتے کے پانچ دن دکانیں اور کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی ہے ۔ کووڈ کرفیو میں نرمی کے پہلے ہفتے کے تیسرے دن آج شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر تمام قصبہ جات میں تمام دکانیں کھلی رہیں اور کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں اس کے ساتھ ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر چالو ہوا ہے جس سے ایک تو عام لوگوں کو راحت ملی دوسرا اس سے جڑے ٹرانسپورٹروںنے اطمینان کااظہار کیا ۔ ادھر بازاروں میں کافی گہما گہمی دیکھی گئی لوگ مختلف اشیاء کی خریداری میں مصروف رہے ۔ بازاروں میں چھاپڑی فروشوں اور ریڈہ بانوں نے بھی اپنا مال سجاکے رکھا تھا۔ کووڈ 19میں کمی کے چلتے جہاں زندگی ایک بار پھر پٹری پر لوٹتی نظر آرہی ہے تاہم وادی کشمیر کے تمام تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں جن کو جون 30تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ یاد رہے کہ جموں کشمیر میں کووڈ کے مثبت معاملات اور اموات میں بتدریج کمی آرہی ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے سرکار ان مرحلہ وار طریقے سے ان لاک کا عمل شروع کررکھا ہے ۔ ہفتہ کے دن اور اتوا رکو پھر سے لاک ڈاون ہوگا اور یہ سلسلہ فی الحال ایسا ہی جاری رہ سکتا ہے ۔

Comments are closed.