کورونا ویکسین کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے ادارے کی کوششوں میں بھرپور تعاون کریں؛ عالمی ادارہ صحت نے تمام ممالک کو اہم ہدایت جاری کردیں، عمل کرنے کی تاکید
سرینگر/26مئی: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس ویکسین کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے ادارے کی کوششوں میں بھرپور تعاون کریں۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ایدھانوم گیبریسس کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایچ او اب اس امر کا خواہاں ہے کہ ستمبر تک ہر ملک کی 10فیصد آبادی کو ویکسین کا ٹیکہ لگا دیا جائے۔یہ ہدایات انہوں نے ادارے کے سالانہ اجتماعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیں، ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں گزشتہ روز ہونے والا اجلاس ٹیلی کانفرنس کے انداز میں شروع ہوا جس میں اس کے تمام 194 ارکان نے شرکت کی۔تیدروس ایدھانوم نے نشاندہی کی کہ تمام ویکسینوں کی 75 فیصد سے زیادہ مقدار صرف 10 ملکوں میں لگائی گئی ہے۔ اْنہوں نے اسے شرمناک ناانصافی قرار دیا اور کہا کہ یہ عمل عالمگیر وباء کو دائمی بنا رہا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے دنیا بھر کے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ ویکسین منصوبے کو بھرپور معاونت فراہم کریں جو ویکسینوں کی منصفانہ تقسیم کیلئے قائم کردہ ایک بنیادی ڈھانچہ ہے۔
Comments are closed.