سرینگر/26مئی: شمالی کشمیر کے کنزر ٹنگمرگ علاقے میں فوج و جموں کشمیر پولیس نے زنگ آلودہ شل کو ناکارہ بنایا ۔ادھر فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ناراناگ کنگن ضلع گاندربل میں تلاشی مہم کے دوران جنگلات سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے تاہم اس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق اوتکھو کنزر ٹنگمرگ علاقے میںمقامی لوگوں نے زنگ آلووہ شل دیکھی جس کے بعد انہوںنے پولیس کو مطلع کیا ۔ مقامی لوگوں کی جانب سے مطلع کرنے کے بعد فوج کے 2آر آر سے وابستہ اہلکاروں نے پولیس پارٹی کے ہمراہ علاقے میں پہنچ کر اس شل کو ناکارہ بنایا ۔ معلوم ہوا ہے کہ جونہی فوج و پولیس کی مشترکہ ٹیم علاقے میںپہنچ گئی جنہوں نے اس شل کو نزدیکی باغات میں لیا اور بعد میں اسکو وہاں ناکارہ بنایا گیا ، اس دوران کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شل بر آمد ہونے کے بعد اسکو ناکارہ بنایا گیا ۔ ادھروسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ناراناگ کنگن علاقے میں بدھ کی صبح فوج اور پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران جنگلاتی علاقے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا ہے ۔ ضبط شدہ ہتھیار میں اے کے47بندوق کے دو میگزین ،ایک گرینیڈ اور30گولیاںشامل ہیں۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرلیا ہے ۔ تاہم فوری طور پر کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.