منشیات کے خلاف پولیس کی مہم میں تیزی ؛ سوپورمیں 04منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ ادویات برآمد

سرینگر/23مئی: منشیات فروشوں اور اس کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے سوپور پولیس نے چارمنشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی ادویات برآمد کیا ہے۔سی این آئی کے مطابق سوپور میں واگب کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران ، پولیس نے ایک گاڑی زیر نمبر JK01Q-1280 کو روک لیا اس میں چار اشخاص سوار تھے کی تلاشی شروع کی۔ دوران تلاشی ان کے قبضے سے666 نشیلی ٹیکے بر آمد کر لئے۔ گرفتار افراد کی شناخت مزمل احمد لون عرف سیٹھا ولد مرحوم غلام محمد لون ساکن واگوب لون محلہ ، آزاد احمد شیخ ولد محمد عارف شیخ ساکن تارزو آستان محلہ ، مہراج دین بٹ عرف آئینام ولد عبد الاحد بٹ ساکن امر گڑھ سوپور اور تنویر احمد شیخ ولد عبد الاحد شیخ ساکن پنزی پورہ لون محلہ کے طور پر ہوئی ہے۔ابتدائی تفتیش میں اس بات کا پتہ چلا کہ علاقے کے نوجوانوں میں یہ منشیات فروخت کرتے تھے۔ پولیس اسٹیشن تارزونے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 48/2021درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی۔پولیس کی جانب سے عوام الناس سے گزارش ہے کہ منشیات کے متعلق کوئی بھی جانکار ی پولیس کے ساتھ شئیر کریں تاکہ اس میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائیگی۔

Comments are closed.