کورونا کی وبائی بیماری نے تین بچیوں کے باپ کی جان لی ؛ مورن پلوامہ میں کہرام ، علاقے میں رقعت آمیز مناظر

سرینگر/21 مئی: جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ جنوبی ضلع پلوامہ کے مورن علاقے میں جمعہ کو اس وقت رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملیں جب وبائی بیماری سے تین بچیوں کا باپ از جاں ہو گیا ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میںپلوامہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مورن علاقے جمعہ کی صبح اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک مقامی نوجوان کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ۔ بتایا جاتاہے کہ مقامی نوجوان جو کہ تین بیٹیوں کا باپ ہے گزشتہ ہفتے کورونا وائرس میں مبتلا ہو گیا تھا جس کے بعد انہیں علاج و معالجہ کیلئے ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ جمعہ کی صبح زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ ادھر جونہی نوجوان کے جاںبحق ہونے کی خبر علاقے میں پھیل گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی ، جونہی نوجوان کی نعش علاقے میں پہنچائی گئی تو وہاں ہر سو رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملیں ۔ خیال رہے کہ جموں کشمیر خاص کر وادی میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت بر قرار ہے ۔

Comments are closed.