پاکستان بھارت کے ساتھ معمول کے تعلقات کا خواہاں لیکن نئی دلی سنجیدہ نہیں ؛ پاکستانی وزیر خارجہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقی ، تنازعہ کشمیر حل کرنے پردیا زور
سرینگر/21 مئی/سی این آئی// پاکستان نے ایک بار پھرا قوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ کشمیر تنازعہ کے حل کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق نیو یارک میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹر ی انتو گوتریس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اسرائیل اور حماس کی جانب سے جنگ بندی اعلان کا خیر مقدم کیا۔پاکستانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو جموں و کشمیر میں کشمیر کے سیاسی رہنمائوں کی مسلسل غیر قانونی حراست اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات سمیت انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ معمول کے تعلقات کا خواہاں ہے تاہم یہ بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بامقصد مذاکرات کے لئے سازگار ماحول پیدا کرے۔شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے تنازعے کو اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔بعدمیں امریکہ کے معروف ٹی وی چینل سی این این سے ایک انٹرویومیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سلامتی کونسل کودوٹوک پیغام دیاہے کہ امن وسلامتی کو یقینی بنانااس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت دو ریاستی حل سے ہی اس طرح کی صورتحال سے بچ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل اورفلسطینیوں دونوں کوزندہ رہنے اوراپنے بچوں کو بچانے کاحق حاصل ہے۔
Comments are closed.