ٹہاب پلوامہ میں ہند و مسلم روایتی بھائی چارے کی ایک اور زندہ مثال ؛ مقامی مسلم برادی نے کشمیر پنڈت کی آخری رسومات میں حصہ لیا

سرینگر:جنوبی ضلع پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں سنیچروار کو اس وقت ہند مسلم روایتی بھائی چارے کی مثال اس وقت دیکھنے کو ملی جب مقامی کشمیر پنڈت کی آخری رسومات مقامی مسلم برادی نے ادا کی ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں مقامی مسلمانوں نے مقامی پنڈت کی آخری رسومات ادا کرکے کشمیری بھائی چارے کی مثال آج ایک بار پھر زندہ کردی۔ پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں ایک کشمیر پنڈت مکھن لال کی موت ہوئی۔ مکھن لال بیمار تھے اور اسی دوران ان کی موت ہوگئی۔ ان کی موت کی خبر سن کر علاقے کے تمام مسلمان مرد و زن ان کے آبائی گھر پہنچے اور ان کی آخری رسومات کے لیے تمام انتظام کیا۔اس حوالے سے پنڈت بھوشن لال نے کہا کہ ‘مکھن لال کچھ وقت سے بیمار تھے اور ان کی آج موت واقع ہوئی۔ ان کے پڑوسی مسلمانوں نے ان کی آخری رسومات ادا کی۔ مسلمان اکثر ہمارے کام آتے ہیں اور ہم بھی ان کے کام آتے ہیں’۔مقامی پنڈت نے ان مسلمانوں کے کار خیر کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم مسلمانوں کے بنا ادھورے ہیں۔خیال رہے کہ وادی کشمیر میں ہند مسلم روایتی بھائی چارے کی مثال شروع سے ہی دیکھنے کو ملی ہے اور نا مساعد حالات میں بھی کشمیری مسلمانوں نے کشمیری پنڈتوں کے ساتھ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

Comments are closed.