ہندوستان میں کووڈ ٹیکہ کاری کی تعداد ہوئی تقریبا 15.5 کروڑ؛ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی گئیں

سرینگر/یکم مئی: کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے چلتے ملک گیر کووڈ۔19 ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر ملک میں کووڈ۔19 ویکسین کے دئے گئے ڈوز کی مجموعی تعداد 15,49,89,635 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دی گئی ہیں۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ان میں94,12,140 صحت کارکنان ہیں جنہیں پہلی خوراک دی گئی ہے اور 62,41,915 صحت کارکنان کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔ 1,25,58,069 صف اول کے کارکنان ہیں جن کو پہلی خوراک اور 68,15,115 صف اول کے کارکنان ہیں جن کو دوسری خورا ک دی گئی ۔ 45 سے 60 سال کے عمر کے5,27,07,921 مستفیدین کو پہلی خوراک اور 37,74,930 مستفیدین کو دوسری خوراک دی گئی۔ 5,23,78,616 افراد کو پہلی خوراک اور 60سال سے زیادہ عمر کے1,11,00,929 مستفیدین کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔ ملک میں اب تک دئے گئے مجموعی خوراکوں کا 67.0 فیصد حصہ دس ریاستوں میں ہے۔

Comments are closed.