جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت ؛ ماہ اپریل میں ریکارڈ 44662مثبت معاملات،285اموات بھی درج
سرینگر/یکم مئی: جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے بیچ امسال ماہ اپریل میں سب سے زیادہ ریکارڈ 44662مثبت معاملات درج کئے گئے جبکہ سب سے زیادہ 285اموات بھی درج ہوئے ۔ سی این آئی کے مطابق بھارت بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میںبھی کورونا وائرس کی دوسری لہر نے قہر بپا کر دیا ہے جہاں ایک طرف سے کورونا کے مثبت معاملات میں ریکارڈ تور اضافہ ہو رہا ہے جس کے نتیجے میںلوگوں میںخوف و ہر اس کی لہر پائی جا ری ہے ۔گزشتہ سا ل اگرچہ کورونا وائرس کی لہر میں زیادہ شدت نہیں تھی تاہم امسال جموں کشمیر میں کورونا وائرس نے تمام ریکارڈ توڑڈالیں ۔ اعداد و شمار کے مطابق امسال ماہ اپریل میں ریکارڈ 44662مثبت معاملات درج کئے گئے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک ماہ میں ریکارڈ 285اموات بھی ہوئی ۔ حکام کے مطابق امسال ماہ مارچ میںکورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے بعد سب سے زیادہ مثبت معاملات درج ہوئے جبکہ اموات بھی ریکارڈ بھی درج ہوئے ۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر نے جموں کشمیر کے لوگوں کو خوف و دہشت پھیل چکا ہے وہیں انتظامیہ کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کیلئے متحرک ہے اور ایسے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن سے اس لہر پر قابو پائی جائے ۔
Comments are closed.