کپوارہ میں ایک پورٹر پہاڑی سے گرکر لقمہ اجل ؛ ڈوڈہ میں ایک نوجوان کی کی لاش رسی سے لٹکتی پائی گئی
سرینگر/30اپریل: کپوارہ میں فوج کے ساتھ کام کرنے والا ایک پورٹر ایک پہاڑی سے پیر پھسل کر نیچے گرگیا جس کے نتیجے میں فوجی پورٹر کی موت واقع ہوئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ایک ادھیڑ عمر کا فوجی پورٹر کرناہ کپوارہ میں فوج کے ساتھ کام کررہا تھاجو آر گلی سے نیٹ گلی کی طرف جارہا تھا اور اس کا پیر پھسل گیا جس کے نتیجے میں پورٹر گہری کھائی میں جاگرا ۔پورٹر کو اگر چہ فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اسے سرینگر کے ملٹری ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا ۔ پورٹر کی شناخت منیر عزیز جو ساکن باکھیان ٹنگڈار کے بطور ہوئی ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے لاش کو لواحقین کے حوالے کردی ۔ادھر ڈوڈہ میں ایک نوجوان کو رسی سے لڑکتے ہوئے پایا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈوڈہ کے ٹھاٹھری علاقے میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک 25سالہ اجے شان ولد بہاری لال ڈہرا ڈوڈہ حال ٹھاٹھری کو اپنے کمرے میں رسی سے لٹکتے ہوئے پایا گیا ۔ اس دوران پولیس کو مطلع کیا گیا جس نے لڑکے کی نعش کو اپنی تحویل میں لیکر معاملے کی چھان بین شروع کردی ۔
Comments are closed.