کورونا لاک ڈائون کی خلاف ورزی کا معاملہ ؛ بارہمولہ پولیس نے مرتکبین کے خلاف آٹھ کیس درج کر لئے

سرینگر/30اپریل: لاک ڈائون کی خلاف ورزی کے پاداش میں بارہمولہ پولیس نے 8کیس درج کر لئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے 84گھنٹوں کے لاک ڈائون کے چلتے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کے پاداش میں آٹھ کیس درج کر لئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارورائی ہو گی ۔ اس ضمن میں جمعہ کو ضلع میں مکمل طور پر کورونا کوفیو نفاذ رہا ۔ اسی دوران لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس نے سختی سے کارورائی عمل میںلائی جس دوران آٹھ کیس درج کر لئے گئے ۔ ضلع پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ دکانداروں ، موٹر سائیکل سواروں اور کچھ دیگر تجارتی اداروں کی جانب سے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کی گئی جس کے بعد ان کے خلاف کیس درج کر لئے گئے ۔ ادھر بارہمولہ پولیس نے ایک بار پھر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈائون کی خلاف ورزی نہ کریں جبکہ غیر ضروری طور پر گھر وں سے باہر نکلنے سے گریز کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے پہلے ہی لوگوں کیلئے ہلپ لائن نمبرات جاری کر دئے ہیںاور لوگوں سے کہا گیا کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی میں ان نمبرات پر رابطہ کریں تاکہ انہیں مدد فراہم کی جائے ۔

Comments are closed.