سرینگر کے صدر ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ کی کامیاب ٹرائل ؛ انجینئروں نے دن رات کام کرکے پلانٹ کو 96گھنٹوں میں فعال بنایا
سرینگر/28اپریل: سرینگر کے صدر ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ کی کامیاب ٹرائل رن انجام دی گئی ہے ۔ حکام نے بتایا کہ کووڈ مریضوں کی تعداد میں اضافہ اور آکسیجن کی زیادہ خفت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس ایم ایچ ہسپتال میں ایک نیا آکسیجن پلانٹ لگایا گیا ہے جس کیلئے انجینئروں نے دن رات کام کرکے اس کی کامیاب ٹرائل آج انجام دی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر خاص طور پر شہر سرینگر میں کووڈ 19کے مثبت کیس آنے کے معاملے میں اضافہ کے پیش نظر حکام نے جموںکشمیر میں نئے 36آکسیجن پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنایا ہے جن میں سے 14کو رواں ہفتے تک چالو کیا جارہا ہے ۔ اس سلسلے میں سرینگر کے صدر ہسپتال میں بھی ایک آکسیجن پلانٹ لگایا گیا ہے جس کی آج کامیاب رن ٹرائل انجام دی گئی ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کورونا مریضوں کے لئے بھر پور مقدار میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بدھ کو یہاں شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں نئے آکسیجن جنریشن پلانٹ کی کامیاب ٹرائل رن کی۔حکام کا کہنا ہے کہ اس نئے آکسیجن پلانٹ سے ہسپتال میں پہلے ہی موجود آکسیجن سسٹم میں ایک ہزار لیٹر فی منٹ (ایل پی ایم) آکسیجن کا اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس پلانٹ کو محض 96 گھنٹوں میں چالو کیا گیا ہے۔یا د رہے کہ جموں کشمیر میں کوروناوائرس کے معاملات میں تیزی کے ساتھ ساتھاموات کی شرح بھی بڑھ گئی ہے اور اس وباء سے نمٹنے کیلئے سرکار نے سرینگر کے کئی اہم جگہوں کو کووڈ سنٹر وں میں تبدیل کردیا ہے جن میں انڈورس سٹیڈیم، کشمیر یونیورسٹی زکورہ کمپس اور حج ہاوس قابل ذکر ہے جہاں پر کووڈ مریضوں کو رکھا جارہا ہے ان سنٹروں میں 1300بیڈ لگائے گئے ہیں اور ان بیڈوں کو آکسیجن سہولیات بھی دستیاب ہوگی ۔
Comments are closed.