قاضی گنڈ میںتیز رفتار ٹرک نے ماں بیٹے کو ٹکر مار کر ابدی نیند سلا دیا ؛ اوڑی میں المناک سڑک حادثہ ، بیوی لقمہ اجل ، خاوند شدید زخمی

سرینگر/28اپریل: جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں سڑک کے ایک المناک حادثے میںتیز رفتار ٹرک نے ماں بیٹے کو کچل کر ابدی نیند سلاد یا ۔ ادھر شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی میں بدھ کے روز سڑک کے ایک المناک حادثے میں میاں بیوی سمیت دو افراد زخمی ہوئے جن میں سے خاتون کی موت واقع ہوئی اور اس کے خاوندکی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ایک تیز رفتار ٹرک نے ماں بیٹے کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو ازجاں ہو گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک تیز رفتار ٹرک جو جموں سے سرینگر کی طرف آ رہی تھی قاضی گنڈ کے نزدیک روبی جان زوجہ شوکت احمد اور اس کے بیٹے کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو نوں شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ دونوں کو اگرچہ نزدیکی اسپتال علاج و معالجہ کیلئے منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرارد یا ۔ پولیس نے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ ادھر شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ قصبہ اوڑی میں بدھ کے روز ایک ایکو کیب زیر نمبر JK04E-5046ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار میاں بیوی شدید زخمی ہوئے جن کی شناخت خورشید احمد کوہلی اور پاکیزہ بیگم کے بطور ہوئی ہے ۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال اوڑی پہنچایا گیا جہاں 28سالہ خاتون پاکیزہ بیگم زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی جبکہ اس کا خاوند ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ خاتون کے موت کی تصدیق کرتے وہئے بلاک میڈیکل آفیسر اوڑی ڈاکٹر محمد رمضان میر نے بتایا ہے کہ خاتون کو جب ہسپتال لایا گیا تو اس کی موت واقع ہوئی تھی ۔ جبکہ اس کے خاوند کو جی ایم سی بارہمولہ مزید علاج و معالجہ کیلئے منتقل کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے رپورٹ درج کرلی ہے ۔

Comments are closed.