جمگنڈ ہائی ہامہ جنگل میں اینمل ہسبنڈری محکمہ کی نعش پرُاسرار طور پر بر آمد؛ پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی

سرینگر :سرحدی ضلع کپوارہ کے جمگنڈ ہائی ہامہ جنگل میں محکمہ اینمل ہسبنڈری کے ملازم کی نعش پرُاسرار طور پر بر آمد پولیس نے اس سلسلے میں قانونی ضابطے پورے کرنے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔اے پی آ ئی کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے جمگنڈ ہائی ہامہ جنگل میں مقامی لوگوںنے جڑی بوٹیاں جمع کرنے کے دوران نعش پائی اور اس سلسلے میں پولیس کو آگاہ کیا۔پولیس پارٹی جائے موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی ضابطے پورے کرنے کے بعد میت ورثہ کے حوالے کردی ۔پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ مقامی لوگوں نے جمگنڈ ہائی ہامہ کے جنگل میں محکمہ اینمل ہسبنڈری میں تعینات ملازم غلام مستفیٰ قریشی ساکنہ جمگنڈ حال زرہامہ کپوارہ کوپایااور اس سلسلے میں پولیس کوآگاہ کیا۔پولیس کے مطابق جائے موقع پر پہنچ کر حالات کاجائزہ لینے کے بعد قانونی لوازمات پورے کئے گئے اور میت ورثہ کے حوالے کر نے کے بعد دفعہ 174کے بعد کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ۔

Comments are closed.