سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی ، چاڈوہ میں دو مرغ فروشوں کی دکانیں سیل
بارہمولہ میں غیر قانونی طور کام کرنے کی پاداش میں پانچ ٹیوشن مراکز کو بند کرنے کے احکامات صادر
سرینگر /17اپریل : انتظامیہ کی جانب سے واضح کردہ نرخ ناموں کی خلاف ورزی کی پاداش میں چاڈورہ بڈگام میں انتظامیہ نے دو مرغ فروشوں کی دکانیں سربمہر کر دی ۔ ادھر چیف ایجو کیشن آفیسر بارہمولہ نے گذشتہ شام زینہ گیر سوپور علاقے میں قائم پانچ پرائیویٹ ٹیوشن مراکز کوغیر قانونی طور کام کرنے کی پاداش میں بند کرنے کے احکامات صادر کئے۔سی این آئی کے مطابق نائب تحصیلدار چاڈورہ نے انتظامیہ کے دیگر آفیسران اور اہلکاروں کے ساتھ مارکیٹ چیکنگ عمل میںلائی جس دوران انہوں نے مقررہ کردہ نرخ ناموں کی خلاف ورزی کی پاداش میںدو مرغ فروشوں کے دکانیں سر بمہر کر دی ۔ نائب تحصیلدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کافی دنو ں سے شکایات موصول ہوئی تھی کہ مارکیٹ میں مرغ فروشوں نے نرخ ناموں میں اضافہ کر دیا ہے اور مہنگے داموں مرغ فروخت کئے جاتے ہیں جس کے بعد چیکنگ عمل میں لائی گئی اور دو مرغ فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور ان کی دکانیں سر بمہر کر دیا گیا ۔ ادھر چیف ایجو کیشن آفیسر بارہمولہ نے گذشتہ شام زینہ گیر سوپور علاقے میں قائم پانچ پرائیویٹ ٹیوشن مراکز کوغیر قانونی طور کام کرنے کی پاداش میں بند کرنے کے احکامات صادر کئے۔سی ای او بارہمولہ کے آرڈر کے مطابق جن ٹیوشن مراکز کو بند کیا گیا ان میں حمیدیہ ہل ٹاپ پبلک سکول رام پورہ،گرین ووڈس راجپورہ، نسرین ایجو کیشنل انسٹی چیوٹ بومئی،کشمیر ماڈرن سکول زالورہ اور سیلیسٹیل پبلک سکول ہردہ شیوہ شامل ہیں۔مذکورہ اداروں کے منتظمین کو بتایا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اداروں کو بند کریں۔
Comments are closed.