دفعہ 370کا خاتمہ ہو، تین طلاق کا قانون ہو یا اورکوئی معاملہ ؛ ممتا بنرجی (دیدی) مرکزی کے کسی فیصلے سے خوش نہیں ۔ وزیر اعظم کی تنقید

سرینگر/17اپریل: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی مرکز کے ہر فیصلے سے ناخوش ہے ۔ تین طلاق کا قانون بنایا جس سے مسلم خواتین کی آزادی بحال ہوئی ۔ جموں کشمیر سے دفعہ 370ہٹایا جس سے جموں کشمیر کے عوام کو آئینی حقوق ملے لیکن دیدی خوش نہیں ہوئی ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ممتا بنرجی کو تنقید کا نشانہ بتاتے ہوئے کہا کہ دیدی کسی بھی مرکزی فیصلے سے خوش نہیں چاہے وہ جموں کشمیر سے دفعہ 370کا خاتمہ ہو، مسلم خواتین کی آزادی کیلئے تین طلاق کا قانون لانا ہو یا دوسرا کوئی ایسا قدم کو جس سے بھارت اور بھارتی عوام کو فائدہ ہو ممتا بنرجی نے مخالفت کی ۔ اسنسول میں انتخای جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ’’گزشتہ 10 سالوں میں دیدی (ممتا بنرجی) نے ترقی کے نام پر آپ (عوام) سے دھوکہ کیا۔ مرکز نے 5 لاکھ تک کی مفت ہیلتھ کیئر فراہم کی، وہ دیوار بن گئیں۔ مرکز نے پناہ گزینوں کے حق میں قانون بنایا تو اس کی بھی انہوں نے مخالفت کی۔ مرکز نے مسلم خواتین کی تین طلاق سے آزادی کے لئے قانون بنایا وہ تب بھی ناراض ہو گئیں۔جموں کشمیر سے آرٹیکل 370ختم کیا اس سے بھی دیدی ناراض ہوئی ۔ مرکز نے کسانوں کو بچولیوں سے آزاد کرنے کے لئے قانون بنایا وہ ناراض ہو گئیں۔ بنگال کو وہ حکومت نہیں چاہیئے جو ترقی کو بلاک کرتی ہو بلکہ بنگال کو ڈبل انجن کی حکومت چاہیئے۔‘‘

Comments are closed.