پیر پنچال کے آر پار خراب موسمی صورتحال جاری ،میدانی علاقوںمیںجم کر بارشیں ، گلمرگ میںتازہ برفباری
مسلسل بارشوں اور ہلکی برفباری کے نتیجے میںدرجہ حرارت میں بھی کافی کمی ریکارڈ ، معمول کی زندگی متاثر
اپریل کے مہینے میں وقفے وقفے سے جاری بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ
سرینگر /17اپریل / سی این آئی وادی کشمیر میں مسلسل چوتھے روز بھی خراب موسمی صورتحال کے بیچ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں جم کر بارشیںہوئی جبکہ شہر ہ آفاق گلمرگ اور دیگر پہاڑی علاقوںمیںہلکی برفباری ہوئی ۔ مسلسل بارشوں اور ہلکی برفباری کے نتیجے میںدرجہ حرارت میں بھی کافی کمی واقع ہوئی ہے ۔اپریل کے مہینے میں وقفے وقفے سے جاری بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں پانی کی سطح میں کافی حد تک اضافہ ہوچکا ہے جبکہ ماہ سرما میں ہوئی شدید برفباری کی وجہ سے گرمیوں میں پانی کی سطح میں اور اضافہ ہوسکتا ہے جو آگے چل کر سیلابی صورتحال پیدا کرسکتی ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹو ں تک موسمی صورتحال جو ں کی توں رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے مزید بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ سی این آئی کے ٹنل کے آر پار ایک مرتبہ پھر سنیچروار کی صبح سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا اور دن بھر ہلکی اور درمیانہ درجے کی بارشیں وقفے وقفے سے جاری رہی جس کے سبب درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی اور لوگوں کو پھر سردی نے جکڑ لیا۔ سنیچروار کی صبح سے ہی وادی کشمیر میں تازہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہو ا جودن بھر جاری رہا ۔ تازہ بارشوں کے باعث جہاں لوگوں نے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی وہیں۔ تازہ بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی جبکہ ماہ اپریل میں بھی سرما جیسی سردی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ ادھر شہر ہ آفاق گلمرگ اور دیگر پہاڑی علاقوں میںہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ ماہ اپریل میں وقفے وقفے سے جاری بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں اور دریائیوں میں پانی کی سطح پر اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی سی کیفیت پیدا ہوگئی ہے جبکہ آگے چل کر جوں جوں موسم گرم ہوجائے گا پانی کی سطح پر اور زیادہ اضافہ ہوجائے گاکیوں کہ گذشتہ موسم سرماء میں بھاری برفباری ہوئی تھی اور برف کا پانی پگلنے کی وجہ سے وسطی کشمیر میں پانی کی سطح میںحد درجہ اضافہ ہوسکتا ہے جو سیلابی صورتحال اختیار کرسکتا ہے ۔ ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے جمعہ دوپہر بعد سے مغربی ہوائوں کے دخول کی پیشن گوئی کی ہے ۔ جبکہ 18اپریل سہ پہر تک موسم کی صورتحال جوں کی توں رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے ۔ اس دوران سرینگر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 9.7ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت گر کر 7اعشاریہ 9ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ جبکہ قاضی گنڈ میں 2.0ملی میٹر بارش ریکار کی گئی ہے اور درجہ حرارت 7.4ڈگری سیلیس ریکارڈ کیا گیا ۔اسی طرح پہلگام میں 10.1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ ادھر ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سونم لوٹس نے کہا کہ غیر یقینی موسمی صورتحال ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا 18اپریل دوپہرتک مغربی ہوائیوںکا اثر رہے ۔گاانہوں نے مزید کیا کہ کرگل اور دراس زوجیلا کے علاوہ دیگر علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے 19اپریل تک موسم خشک رہنے کے ساتھ ہی 20اپریل کو بھاری بارشوں کی پیشنگوئی کرتے ہوئے 21اور 22اپریل تک وادی میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Comments are closed.