ملک میں کسی بھی سیکورٹی چیلنج سے نمٹنے کیلئے فوج تیار ؛ بھارت کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت کے عزائم نہیں رکھتاہے/ راجناتھ سنگھ

سرینگر/16اپریل: ملک میں کسی بھی سیکورٹی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہماری فوج تیار ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ بھارت کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت کے عزائم نہیں رکھتاہے جس کی مثال پاکستان اور چین سے لگنے والی سرحدوں پر ہوئی کارروائیا ں ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق فضائیہ کے اعلیٰ کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کی سیکورٹی فورسز پر انہیں فخر ہے اور واضح کر دیا کہ ملک کی سیکورٹی اور سالمیت پر کوئی انچ نہیں آنے دی جائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ ملک کی فوج نے ہمیشہ تمام چیلنجوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے جس کی مثال پاکستان اور چین سے لگنے والی سرحدیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی لداخ میں بھی فوج نے چین کے فوجیوں کا بھر پور انداز میں جواب دیا اور جو بھی کارروائی اس طرف سے ہوئی اس کو کامیاب نہیں ہونے دیا گیا ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ خو ش قسمتی ہے کہ گزشتہ سال مشرقی لداخ میں پیش آنے کے واقعات پر انڈیاائرفورس نے فوری اور جارحانہ انداز میں جوا ب دیاانہوںنے مشورہ دیاکہ کمانڈروں کو مستقبل میں اس طر کے خطرات سے نمٹنے کیلے طویل مدتیں اور حکمت عملی واضح کرناچاہئے جسکی بنیاد پرصلاحیت سازی کی جاسکتی ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ سیکورٹی کو بڑھائو دینے اور انہیںجدید ہتھیار سے لیس کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائے گئے ۔

Comments are closed.