منشیات کے خلاف پولیس کی مہم تیز ؛ اننت ناگ، بڈگام اور کولگام میں 03منشیات فروش گرفتار
سرینگر/15اپریل: منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ ،بڈگام اور کلگام پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے اسکے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کرکے ضبط کی۔سی این آئی کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس پوسٹ کھنہ بل نے ایس ایچ اننت ناگ کی نگرانی میں کھنہ بل علاقے میں چیکنگ بہ عمل لاکر ایک شخص زاہد فاروق ولد فاروق احمد ڈار ساکن بٹنگو اننت ناگ کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 10گرام ہیرائن برآمد کیں۔ تھانہ پولیس اننت ناگ نے متعلقہ دفعات کے تحت کیس ایف آئی آر نمبر 92/ 2021 درج کیا اور مذید تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس اسٹیشن چاڈورہ نے حاجی گنڈ چاڈورہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی شروع کی ، دوران تلاشی اس کے قبضے سے 45گرام چرس، 120نشیلی ٹیکے ، اور نقدی رقم 5020برآمد کئے ۔ منشیات فروش کی شناخت قیصر احمد گنائی ولد اسد اللہ گنائی ساکن نوگام ، شنکر پورہ سرینگر کے طور پر ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف ائی ار زیر نمبری 37/2021درج کیا اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کی گئی۔ اس طرح سے کلگام پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ایک مفرور منشیات فروش کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے۔پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ کو ایک مفرور منشیات فروش ظہور احمد شیخ ولد محمد جمال شیخ ساکن ڈرین قاضی گنڈ کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع ہوئی جس پر ایس ایچ او قاضی گنڈ نے ایس ڈی پی او قاضی گنڈ کی نگرانی میں قاضی گنڈ علاقے میں مصدقہ جگہ پر چھاپہ مار کر منشیات فروش کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 08 ماہ قبل این ایچ ڈبلیو پر ڈرین کراسنگ پر ایک ہوٹل سے غیر قانونی شراب ، چرس اور خشخاش پوست کی بھاری مقدار برآمد ہوئی تھی جس کا مذکور نارکو ہ منشیات فروش مالک ہے اور وہ این ایچ ڈبلیو کے ساتھ ہی ڈرگ مافیا کا کنگپین ہے۔یہ ایف آئی آر نمبر 251/2020 اور 48 ایکسائز ایکٹ میں ملوث ہونے پر قانون کے ذریعہ مطلوب تھا۔ مذکورہ کیس میں شامل 05 ملزمان پہلے ہی معزز عدالت کے سامنے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔پولیس کی جانب سے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں سے متعلق معلومات کے ساتھ آگے آئیں تاکہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جاسکیں۔
Comments are closed.