سرینگر/15اپریل: شوپیاں میں ایک سی آر پی ایف آفیسر دو منزلہ عمارت سے مبینہ طو رپر گر کر لقمہ اجل بن گیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے چھان بین شروع کردی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ریشی پورہ علاقے میں سی آر پی ایف کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ریشی پورہ علاقے میں تعینات تھا جہاں پر وہ دورن ڈیوٹی ایک دو منزلہ عمارت سے اچانک گر کر شدید زخمی ہوا ۔ فورسز آفیسر کو اگرچہ فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیاجہاں سے اس کو سکمز سرینگر منتقل کیا گیا جہاں پرڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا ۔ مہلوک فورسز اہلکار کی عمر 48سال بتائی جاتی ہے جبکہ اس کی شناخت آر پی ایف شام سنگھ ولد دیال سنگھ کے بطور ہوئی ہے جو کہ 178بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ تھا۔ اس سلسلے میں مقامی پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.