جموں کشمیر میںکورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ ؛ انتظامیہ نے تا حکم ثانی دربار مئو کی منتقلی کو ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا
سرینگر/15اپریل: جموں کشمیر کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے چلتے جموں کشمیر سرکار نے تا حکم ثانی دربار مئو کی منتقلی کو ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔ جبکہ سیکرٹریٹ کا کام کاج سرینگر اور جموں میں جاری رہے گا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر سرکار نے جمعرات کو ایک غیر معمولی فیصلہ کے تحت دربا مئو کو فی الحال ملتوی کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے ۔ اس ضمن میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کے دفتر سے مسلسل ٹویٹس میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر ملازمین کی حفاظت کیلئے لیا گیا ہے۔فیصلے کے مطابق سیول سیکریٹریٹ سرینگر اور جموں دونوں شہروں میں کام کرے گا۔ نیز دفتری کام کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا اور اس کیلئے فائلوں کی ای منتقلی عمل میں لائی جائے گئی ۔ خیال رہے کہ یہ فیصلہ جموں کشمیر حکومت نے جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسوں میںبڑھتے اضافہ کے پیش نظر لیا گیا ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے کیسوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور امسال کے ریکارڈ کیس بھی درج کئے گئے ہیں۔ جبکہ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ان میں بھی روز برواز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
Comments are closed.