بڈگام میں پولیس نے خواتین ہیلپ لائن ڈیسک قائم کیا

سرینگر 15 اپریل : سپرانٹنڈنٹ پولیس بڈگام نے ضلع بڈگام میں خواتین ہیلپ ڈیسک قائم کیا۔ خواتین ہلیپ ڈیسک کے قیام کا بنیادی مقصد ان خواتین کے لئے ہے جو کہ اپنی شکایات کے ساتھ کسی تھانے جانے سے ہچکچاتے ہیں ان خواتین کے لئے مناسب توجہ اور مدد فراہم کرنا ہے۔ویمن ہیلپ ڈیسک پولیس ضلع میں خواتین ،لڑکیوں کے حقوق کے تحفظ میں مدد فراہم کرے گا اور خواتین ہیلپ ڈیسک خواتین کو تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین کی ضروریات پوری کرے گی اور خواتین کو بلاوجہ شکایات درج کرنے کی ترغیب دے گی ، خاص طور پر گھنا¶نے جرائم سے متعلق معاملات میں .بڈگام پولیس کی جانب سے عوام الناس سے گزارش ہے کہ یہ ہیلپ لائن ڈیسک چوبیس گھنٹے کام کریں گے جب بھی وہ خواتین کے خلاف کسی بھی جرم کے بارے میں کوئی بھی جانکاری رکھتے ہو تو خاموش نہ رہیں۔ انہیں پولیس کو ایسے جرائم کی اطلاع دینی چاہئے تاکہ ضروری قانونی کارروائی کی جاسکے اور ہمارے معاشرے کو خواتین کے لئے بہتر مقام بنایا جاسکے۔اس موقعہ پر ایڈشینل ایس پی بڈگام امیت ورما (جے کے پی ایس) ، ایس ڈی پی او چہارہ شریف سید فیاض اور ایس ایچ او چہار ہ شریف اور دیگر افسران موجود تھے۔

Comments are closed.