سی بی ایس ای 10ویں جماعت کے امتحانات منسوخ، 12ویں کے موخر، وزارت تعلیم کا اعلان
سرینگر 14 اپریل : مرکزی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ سی بی ایس ای بورڈ کے دسویں جماعت کے امتحانات کو منسوخ کیا جاتا ہے جبکہ بارہویں جماعت کے امتحالات کو فی الحال موخر کر دیا گیا ہے۔ 10ویں جماعت کے بچوں کو اگلی جماعت میں ترقی دے دی جائے گی، جبکہ 12ویں کے امتحانات بعد میں کرائے جائیں گے۔ بورٹ کی جانب سے یکم جون کو صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔دریں اثنا، وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے اے این آئی کو بتایا، ”دسویں جماعت کے طلبا انٹرنل اسیسمنٹ کی بنیاد پر پروموٹ کئے جائیں گے۔ اگر بچے اسیسمنٹ سے مطمئن نہیں ہوتے تو حالات معلوم پر آنے کے بعد وہ امتحان میں بیٹھ سکتے ہیں۔“
Comments are closed.